افغان سفیر کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات

افغانستان میں قیام امن اور طالبان سے امن مذاکرات کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ مولانا سمیع الحق کا امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی

جمعرات 22 دسمبر 2016 10:16

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء)افغانستان کے سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر حضرت عمر ضاخیل وال نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آکر جمعیت علماء اسلام اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔افغانستان کے سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر حضرت عمر ضاخیل وال نے افغانستان میں استحکام کے لیے طالبان سے امن مزاکرات میں مولانا سمیع الحق سے مدد مانگ لی فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرلیا۔

جمعیت علماء اسلام اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے افغان سفیر کی خواہش پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے تحریک طالبان افغانستان سے رابطہ اور امن مزاکرات میں کردار ادا کرنے پرر ضا مندی کا اظہارکرلیا۔زرائع کے مطابق افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور افغانستان اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات اور پائیدار مستحکم امن کے قیام پر دو گھنٹے تک مختلف تجاویز زیربحث آئے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام اور دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان او ر افغانستان دونوں برادر اسلامی ممالک ہیں دونوں کے درمیان اعتماد سازی کی بھر پورفضا قائم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اور خطے میں امن کے قیام دونوں ممالک کو تمام تر اختلافات بلابا ہونگئے۔افغانستان کے سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر حضرت عمر ضاخیل وال نے مولانا سمیع الحق کے کردار کو سراہا اور انہوں نے پاکستان میں افغان مہاجرین ،افغان پاکستان دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت اور تبادلہ خیال کیا۔افغانستان کے سفیر برائے پاکستان ڈاکٹر حضرت عمر ضاخیل وال نے افغانستان میں قیام امن میں مولانا سمیع الحق کے کردار ادا کرنے پر زوردیا۔