یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ،7پاکستانی جاں بحق

ایک شپ آفیسر نے کود کر جان بچالی

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:59

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء)یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملے میں7پاکستانی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شپ آفیسر نے کود کر جان بچالی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی جہاز ایم وی بویا کارگو شپ مصر سے دبئی جارہا تھا کہ یمن کی سمندری حدود میں جہاز پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے باعث جہاز میں سوار کپتان انیس الرحمان،چیف انجینئر محمد شعیب،الیکٹریشن ابراہیم سمیت7افراد جاں بحق ہوئے جو تمام پاکستانی ہیں جبکہ شپ آفیسر کبیر خامد حسین نے جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی اور ایجنٹ کو واقعے کی اطلاع دی،جہاز کے پاکستانی ایجنٹ محمد احمد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایم وی بویا پر بدھ کی شام راکٹ حملے کی اطلاع ملی جس کے بعد عملے کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی تھی،کپتان انیس الرحمان کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ پاکستانی ایجنٹ سے رابطے میں ہیں،جاں بحق تمام پاکستانیوں کی لاشیں یمن کے ساحل پر موجود ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق تنظیم کے رہنما انصار برنی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی لاشیں واپس لانے کیلئے حکام سے رابطے کر رہے ہیں،جہاز میں سوار باقی 4افراد کے نام معلوم نہ ہوسکے ہیں

متعلقہ عنوان :