نواز شریف پنجاب کے وزیراعظم نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، انہوں نے سندھ کو گروی رکھوادیا ہے،مصطفی کمال
جب سیلاب آتا ہے تو وہ یہاں کا دورہ کرتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بننے کا نعرہ لگوارہے ہیں ، نعروں سے کام نہیں چلے گا ، اب خدمت کرنا ہوگی ورنہ عوام ووٹ نہیں دیں گے،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا پکاقلعہ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب
ہفتہ 24 دسمبر 2016 11:08
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24دسمبر۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نواز شریف پنجاب کے وزیراعظم نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، انہوں نے سندھ کو گروی رکھوادیا ہے۔ جب سیلاب آتا ہے تو وہ یہاں کا دورہ کرتے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بننے کا نعرہ لگوارہے ہیں ، نعروں سے کام نہیں چلے گا ، اب خدمت کرنا ہوگی ورنہ عوام ووٹ نہیں دیں گے۔
وہ پکاقلعہ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ افسو س کی بات ہے کہ آج تک اُردو بولنے والا وزیراعلیٰ نہیں بنا اس کا مطلب یہ نہیں کہ ریاست سے بدلہ لیا جائے۔ اور را کا ایجنٹ بن جائیں۔ الطاف حسین نے تمہارے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا فائدہ اُٹھاکر تمہارا سودا کردیا ۔ راا س ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔(جاری ہے)
یہ ملک اس وقت غیر مستحکم ہوگا جب سندھیوں، پنجابیوں کے نام پر جھگڑے کئے جائیں ، شیعہ سنی کے نام پر ایک دوسرے کو مارا جائے۔
انہوں نے کہاکہ 30 سالوں سے اسٹیبلشمنٹ ملک کے دانشوروں اور میڈیا کو یہ غلط تاثر دیا جارہا تھا کہ اُردو بولنے والوں سے الطاف حسین اور ایم کیوایم کا ناطہ نہیں ٹوٹ سکتا چاہئے ایم کیوایم کتنی ہی جرائم میں ملوث ہوجائے، چاہئے وہ را کے ایجنٹ کے طورپر کام کررہے ہوں ، لیکن پاک سرزمین پارٹی کے پکاقلعہ کے جلسے نے اس تاثر کو غلط ثابت کردیا ، جو لوگ اداروں کو ڈراتے تھے اب وہ بے نقاب ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اُردو بولنے والوں کو ڈھال بناکر پیش کیا جاتا تھا اور انہیں گری ہوئی قوم ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی تھی لیکن آج اتنی بڑی تعداد میں حیدرآباد کے عوام نے جمع ہوکر یہ ثابت کردیا کہ وہ شعور اور علم کے ساتھ ہیں ۔ وطن پرستوں اور تہذیب کے ساتھ ہیں، پاکستان کے پرچم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ جس پارٹی کا 14سال سے گورنر ہے ، وفاقی اور صوبائی وزراء ہوں، جو 9مرتبہ اسمبلیوں میں پہنچی ہو وہ پنجاب کے ایک بزنس مین کو لاکر اس کے ذریعے حیدرآباد میں ایک یونیورسٹی بنارہی تھی اور اس پر بھی جشن منایا جارہا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں کرپشن انتہا کو پہنچ گئی ہے ، نیب اور اینٹی کرپشن نے اب تک کتنی کرپشن روکی ، کوئی شریف بزنس مین کیخلاف نیب کارروائی کرتی ہے اسے حراساں کیا جاتا ہے اس کے بزنس کا بیڑا غرق کردیا جاتا ہے ۔ جمہوریت کے دعویدار یہ بتائیں کہ وہ مردم شماری کرانے سے کیوں ڈرتے ہیں۔ 18 سال سے مردم شماری کیوں نہیں کرائی۔ بغیر مردم شماری کے کیوں بجٹ بنائے جارہے ہیں اور کیسے پیسے خرچ کئے جارہے ہیں۔ کیا یہ ریاست اتنی کمزور ہے کہ ایک مردم شماری کرانے کی بھی اس میں سکت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ایک ایک بچہ قرضے میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس ملک پر 22ہزار بلین کا قرض ہے ، ان تین سالوں میں 8ہزار ارب بیرونی اور ملکی قرضے لئے گئے ، کہاں ہے حکومت کوئی انہیں روکنے والا نہیں۔ ہماری عدلیہ کا یہ حال ہے کہ بندے کو پھانسی دینے کے دو سال بعد عدالت اسے بے گناہ قرار دیتی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 24 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
آصف زرداری کی آمد کے ساتھ ہی واپسی کے پروگرام کا بھی اعلان کردیاگیا
-
معروف ادیب،صحافی اورکالم نگارانورقدوائی انتقال کرگئے
-
زرداری کی طرزسیاست سے اختلاف ہوسکتاہے، کسی کی گرفتاری کوان کیساتھ جوڑنادرست ہیں ،سعدرفیق
-
سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے مرکزی قیادت سے رابطہ
-
سندھ حکومت نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی نویں برسی کے موقع پر27دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
اداروں پر مکمل اعتماد ہے ، سپریم کورٹ کو پانامہ کا کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہئے ، جہانگیر ترین
-
اسلام آباد ہائیکورٹ ،جے یو آئی ف کے رہنما قاری احسان اللہ کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کاحکم
-
طیارہ حادثے میں اہلخانہ کو کھونیوالی حسینہ گل چترال سے براستہ اسلام آباد کراچی منتقل
-
اسلام آباد ، پولیس افسران و اہلکاروں کے پکڑی گئی اعلیٰ کوالٹی کی ولائتی شراب کی بوتلوں کی مبینہ طورپر آپس میں بندربانٹ کا انکشاف
-
چشتیاں ، دانش گرلز سکو میں ٹیچرزکے فلیٹس میں کام کرنے والی 40سالہ خاتون کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا
-
صدام حسین کی بیٹی اچانک منظر عام پر آگئی، دبنگ انٹرویو
-
چھوٹے نواب سیف علی خان کا فلم نگری چھوڑنے کا فیصلہ
-
عراقی فضائیہ نے شمالی شہر موصل کی فضاوٴں میں”ہمدردی “ کے 40 لاکھ خطوط گرادیئے
-
ایرانی فضائیہ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈرون مار گرایا
-
شامی فورسز نے باغیوں کے انخلا کے بعد حلب کو دھما کہ خیز مواد سے کلیئر کر دیا
-
حملوں کی منصوبہ بندی، ڈوئسبرگ سے دو مشتبہ افراد گرفتار
-
مشرقی حلب سے تمام شہری نکال لیے گئے، شامی فورسز
-
کانگو خانہ جنگی کے دہانے پر ہے، ہیومن رائٹس واچ
-
کرسمس کے دن فلپائن میں سمندری طوفان کا اندیشہ
-
مصری صدر نے اسرائیل مخالف قرار داد واپس لے لی
-
27دسمبر کو خوشخبری دونگا، عوام کیلئے مایوسی نہیں ، امید کا پیغام لے کر آیا ہوں ، آصف علی زرداری
-
کراچی : رینجرز کی آصف علی زرداری کی آمد سے قبل بڑی کارروائی
-
وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ،ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا آئی ایس پی آر ہیڈکوارٹر کا دورہ
-
لیبیا کے طیارے کو اغوا کرنے والے ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال دیئے
-
کراچی:رینجرز نے کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی
-
آصف زرداری کی وطن واپسی کے بعد آج سے رائیونڈ کا کاوٴنٹ ڈاوٴن شروع ہو گیا، بلاول بھٹو
-
ضرورت پڑی تو بھارت کیساتھ تجارت روک دیں گے، خرم دستگیر
-
پی آئی اے کی ایک اور باکمال سروس ، ٹوکیو سے لاہور آنیوالی پرواز کے صرف دس فیصد کام کرنیوالے انجن کیساتھ 200مسافروں کی زندگی داؤ پر لگا دی
-
نواز شریف پنجاب کے وزیراعظم نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، انہوں نے سندھ کو گروی رکھوادیا ہے،مصطفی کمال
-
فیصل آباد،تحریک انصاف کی قیادت نے رانا ثناء اللہ گروپ کے میونسپل کارپوریشن کے میئر کو وٹ دینے پر سابق سٹی ناظم ممتاز علی چیمہ کی رکنیت ختم کردی
-
سابق صد وطن واپسی کے بعد سیاسی طور پر دوبارہ متحرک ہو گئے
-
لاہور ہائیکورٹ نے اپنی تاریخ کا بڑا فیصلہ جاری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.