زرداری کی واپسی کسی ڈیل یا مفاہمت کا نتیجہ نہیں، ان پر کوئی مقدمہ ہے نہ ہی وہ مطلوب ہیں،وزیر داخلہ

وزیراعظم کے عہدے کی خواہش کا الزام غلط ہے عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے، کراچی میں رینجرز کی کارروائی کا زرداری کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں ہے،کوئٹہ کمیشن رپورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں دو نگا،میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی واپسی کسی ڈیل یا مفاہمت کے نتیجہ نہیں ان پر کوئی مقدمہ ہے نہ ہی وہ مطلوب ہیں۔ وزیراعظم کے عہدے کی خواہش کا الزام غلط ہے۔ عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے کراچی میں رینجرز کی کارروائی کا زرداری کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں ہے ہفتہ کے روز پنجاب ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہ اکہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں نہ کسی مفاہمت کے تحت وہ واپس آئیہیں آج کی تاریخ میں آصف علی زرداری پر نہ کوئی ایف آئی درج ہے نہ وہ کسی مقدمہ میں مطلوب ہیں کراچی میں رینجرز کے چھاپوں کا زرداری کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں چھاپے سے متعلق رینجرز کا بیان آچکا ہے اور انہوں ین کہا کہ کسی کے پیچھے وار کرتا ہوں نہ ہی چور دروازے سے عہدوں کی تمنا ہے۔

(جاری ہے)

میں وزیراعظم کے عہدے کا خواہش مند نہیں ہوں یہ الزام سراسر غلط ہے 35 سال سے سیاست میں ہوں مجھ پر صرف الزام لگا ہے وزیراعظم بننے کے بہت سے مواقع آئے عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ بہتری لانے کیلئے کوشش کرتا رہتا ہوں میڈیا احتسبا کر سکتاہے مگر بہتر فیصلہ عوام کریں گے انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی کمزوری کی وجہ سے کچھ مسائل اب بھی ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سکیورٹی کے مسائل ہیں جن پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایف آئی اے کی انکوائریاں جاری رکھنے کی وجہ سے نالاں ہے ایف آئی اے سپریم کورٹ کے حکم پر انکوائریاں کررہی ہے خورشید شاہ اس لئے نالاں ہیں کہ ان کے خلاف نیب ریفرنس کا حوالہ دیا تھا خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس شوکت عزیز کے دور میں بنے تھے پیپلزپارٹی کے دور میں مقدمات روکے گئے میں نے پیپلزپارٹی کے خلاف مقدمات رکنے نہیں دیے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے حالیہ ملاقات کراچی آپریشن سے متعلق نہیں تھی اسلحہ لائسنس کے اجراء کی پالیسی تیار کرلی ہے چند روزمیں آجائے گی۔