گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سر فہرست

حکومتی عدم توجہی کے باعث مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے گلیشئر کے پگھلنے کی رفتار اور اس سے لوگوں کی زندگیوں کا مطالعہ کرنے کیلئے مقامی رہائیشیوں کا اپنی مدد آپ کے تحت آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اتوار 25 دسمبر 2016 14:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء) گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سر فہرست مگر حکومتی عدم توجہی کے باعث مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے،گلیشئر کے پگھلنے کی رفتار اور اس سے لوگوں کی زندگیوں کا مطالعہ کرنے کیلئے مقامی رہائیشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گلگت بلتستان کے 0.7ملین لوگوں اور کل پاکستان کے20ملین کی زندگیوں پڑنے والے اثرات بھی مہم کے ذریعے منظر عام پر لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کنزروینسی پروگرام، شمشال ماؤنٹین گائیڈز اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے کو پیمانی اور ریسکیو کے عہدیداران نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پاکستان دنیا کے بڑے برفانی تودوں کا مسکن جو ملک کو پانی فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں، گلوبل وارنگ کے باعث یہ برفانی تودے تیزی سے پگھل رہے ہیں، گلیشئرز کا پگھلنا نہ صرف یہ کہ پانی کے مسائل پیدا کریگا بلکہ ملک میں سیلاب کا باعث بھی بن سکتا ہے، لہذا اس سلسلے میں ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے ذریعے گلیشئر کے پگھلنے کے سنگین مسئلہ پر حکومت کا رویہ اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان کو درپیش خطرات کو عوام الناس کے سامنے لایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گلوبل وارنگ سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں نمایاں ہے، گلیشئرز کے پگھلنے سے گلگت بلتستان کے 0.7ملین لوگوں اور کل پاکستان کے20ملین کی زندگیوں پڑنے والے اثرات بھی مہم کے ذریعے منظر عام پر لائے جائیں گے، مزید بران اس ضمن میں ملکی اور غیر ملکی متعلقہ حکام اور کمیونیٹیز کی توجہ بھی اس اہم اور سنگین مسئلہ کی طرف مبذول کرائی جائے گی، واضح رہے کہ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے برفانی گلیشئرز پائے جاتے ہیں، جن میں سے 200گلیشئرز اکیلے گلگت بلتسان میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :