وزیر داخلہ کا سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم کی حوالگی پر تھائی لینڈ سے اظہار تشکر

تھائی لینڈ کے تعاون کے بغیر مرکزی ملزم تک پہنچنا آسان نہیں تھا ، چوہدری نثار

اتوار 25 دسمبر 2016 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25دسمبر۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بلدیہ ٹاؤن کیس کے مرکزی ملزم کی حوالگی پر تھائی لینڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے تعاون کے بغیر مرکزی ملزم تک پہنچنا آسان نہیں تھا تھائی لینڈ کے وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں چوہدری نثار علی خان نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان تعلقات کومزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون کے بغیر ہمارے لئے مرکزی ملزم تک پہنچنا آسان نہ ہوتا اس گھناؤنے جرم میں 259 قیمتی ا ور بے گناہ جانیں ضائع ہوئیں بلدیہ کیس کے مرکزی ملزم کی حوالگی میں تعاون پر تھائی لینڈ کی حکمت کے مشکور ہیں۔