پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

پیر 26 دسمبر 2016 10:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء ) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ، ان ماہی گیروں کو ٹرین سے لاہور روانہ کیا جائے گا ، مزید 219 بھارتی ماہی گیر 5 جنوری کو رہا ہوں گے۔ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرکے گاڑیوں میں بٹھا کر کینٹ ریلولے سٹیشن روانہ کردیا گیا جہاں سے انہیں بذریعہ ٹرین کراچی سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔ بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ملیر جیل حکام کے مطابق 5 جنوری کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے مزید 219 بھارتی ماہی گیر رہا کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :