نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے چارج سنبھال لیا

پیر 26 دسمبر 2016 10:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء) نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ایک سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کی خدمات کا بہت شکرگزار ہوں انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ پاکستان مسلح افواج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باوجوہ نے کہا کہ 4 سال سات ماہ کیلئے پاک فوج کیلئے نمائندگی میرے لئے قابل فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :