صدر مملکت کی عوام سے آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء اور خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل

پیر 26 دسمبر 2016 10:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26دسمبر۔2016ء)صدر مملکت ممنون حسین نے عوام سے آج بروز سوموار کو ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے اور خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ملک بھر میں مسلسل خشک سالی کے باعث بیماریوں میں اضافہ سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارہ پانے کیلئے عوام سے آج پیر کو خصوصی دعاؤں اور بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ایوان صدر کی مسجد میں آج پیر کو نماز ظہر کے بعد نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے گا جس میں صدر مملکت ممنون حسین، اور وزیراعظم میاں نوازشریف سمیت کابینہ کے وزراء،اعلیٰ سول حکام شریک ہوں گے

متعلقہ عنوان :