نیب کو سپریم کورٹ کے ماتحت کرنے کی چوہدری نثار کی بات کی حمائت کرتے ہیں،عمران خا ن

27 دسمبر کا انتظار ہے دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی کیا کرتی ہے نیب کرشن میں اضافے کا باعث ہے‘ اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنا درست نہیں عوام نواز شریف کو مجرم سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں انہیں سزا ہو،نواز شریف کو پانامہ کا پوری طرح جواب دینا پڑے گا خواجہ آصف کے ایٹمی پرگرام سے متعلق بیان پر پاکستان کی بدنامی ہو ئی ، میڈیا سے گفتگو

منگل 27 دسمبر 2016 11:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27دسمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کو سپریم کورٹ کے ماتحت کرنے کی چوہدری نثار کی بات کی حمائت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کرشن میں اضافے کا باعث ہے‘ اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنا درست نہیں عوام نواز شریف کو مجرم سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ انہیں سزا ہو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ کا کیس بہت لمبا ہوگیا ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ فوری طور پر بنچ کا تقرر کرے پانامہ میں نواز شریف مجرم ہیں صوابی کے جلسے میں لوگوں سے پوچھا تو جلسے کے شرکاء نے کہا کہ نواز شریف مجرم ہیں مگر سزا نہیں ملے گی انوہں نے کہا کہ پانامہ کی سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہیے نواز شریف کو پانامہ کا پوری طرح جواب دینا پڑے گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت سے جواب لینا ہے 27 دسمبر کا انتظار ہے دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی کیا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ریگولیٹر اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنا سراسر نا انصافی ہے ادارے وزارتوں کے ماتحت ہوں گے تو آزاد نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کا تقرر سپریم کورٹ کرے تو یہ بیان خوش آئند ہے نیب کو سپریم کورٹ کے ماتحت ہونا چاہیے ہم حمائت کرتے ہیں نیب اس وقت کرپشن میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ نیب میں نواز شریف کے 12 مقدمات ہیں موجودہ انصاف کے نظام میں طاقتور کبھی نہیں پکڑا جاتا انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان سے پاکستان کی بدنامی ہوئی وہ بیان دینے سے قبل تصدیق بھی کرلیتے دنیا پہلے ہی ہمیں غیر ذمہ دار ملک کہتی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اسمبلی اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا سچ ایک ہے کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ شریف خاندان کیلئے منی لانڈرنگ کرتے تھے۔