مولانا فضل الرحمن کی چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، مختلف امور پر بات چیت

خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال، چودھری شجاعت نے اپنے غیرملکی دورہ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا

بدھ 28 دسمبر 2016 09:25

لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاست میں ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے ملکی اور غیرملکی حالات کے علاوہ خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی نائب صدر اجمل وزیر خان بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی پر مسرت و اطمینان کا اظہار کیا اور چودھری شجاعت حسین نے انہیں اپنے غیرملکی دورہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :