لاہور ہائیکورٹ، نیپرا کو وزارتِ پانی بجلی کے ماتحت کرنے کیخلاف دائر درخواست پروفاق سے جواب طلب

بدھ 28 دسمبر 2016 09:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے نیپرا کو وزارتِ پانی بجلی کے ماتحت کرنے کیخلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی. درخواست گزارشیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ وفاقی حکومت نے قانونی طریقہ کار کے برعکس جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے نیپرا کی خود مختار حیثیت کو ختم کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیپراکو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے سے قبل کابینہ سے منظوری حاصل نہیں کی گئی۔ انہوں نے عدالت کو بتایاکہ کابینہ کی منظور ی کے بغیر جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت کرنے کے حوالے سے قانونی طریقہ کار کے برعکس جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جس پر عدالت نیوفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔