سی پیک ون بلٹ ون روڈ پراجیکٹ کا سب سے بڑا منصوبہ پورے خطے کو آپس میں جوڑ دے گا، احسن اقبال

چھٹی جے سی سی میں نئے پراجیکٹس کی شمولیت سے سی پیک کے تحت سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا پاکستان اور چین مل کر سی پیک کیخلاف مزموم مقاصد رکھنے والی قوتوں کو ناکام بنائیں گے،چھٹی جے سی سی سے پہلے بیجنگ میں یو نیورسٹی سے خطاب

بدھ 28 دسمبر 2016 09:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے پیکنگ یونیورسٹی اکیڈیمیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک ون بلٹ ون روڈ پراجیکٹ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو پورے خطے کو آپس میں جوڑ دے گا ا۔ اس منصوبے کے تحت اب تک 30بلین ڈالرز پراجیکٹس کو عملی بنا یا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار چھٹی جے سی سی سے پہلے بیجنگ میں یو نیورسٹی کے سٹو ڈنٹس سے خطاب کرتے وئے کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھٹی جے سی سی میں نئے پراجیکٹس کی شمولیت سے سی پیک کے تحت سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا. ان کا مذید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت جاری پاک چین صنعتی تعاون پاکستان میں معاشی انقلاب کا باعث بنے گا ۔ جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت پہلے مرحلے میں پاکستان کے تمام صوبوں میں 8صنعتی زونز بنیں گے۔

۔ جبکہ بلوچستان میں دو زونز کی تجویز ہے جس میں گوادر فری زون بھی شامل ہے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی حفاظت کیلئے نئی فورس تشکیل دی جا چکی ہے. پاکستان اور چین مل کر سی پیک کیخلاف مزموم مقاصد رکھنے والی قوتوں کو ناکام بنائیں گے. چھٹی جے سی سی میں اعلی صوبائی قیادت کی شمولیت قومی اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہے. صوبوں کی بھر پور شرکت سے سی پیک منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل ممکن ہوگی. سی پیک لانگ ٹرم پروگرام کیزریعے تعلیم، زراعت اور سیر و سیاحت کے شعبے کو ترقی دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی شعبے کو فروغ دینے کیلئے پاکستان اور چینی یونیورسٹیوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ سی پیک کے تحت عوامی رابطوں کو مزید فروغ دیا جائے گا اور پاکستانی اور چینی میڈیا کے درمیان تعاون اور مشترکہ پراجیکٹس کی تجویز بھی زیر غور ہیں۔شہزاد