آرمی چیف نے ترجمان طالبان مسلم خان سمیت 8 دہشتگردوں کی سزائے موت ،3 کی عمر قید کی توثیق کردی

تمام دہشتگرد سرکاری اداروں کے افسران،فورسز پر حملوں،سانحہ صفورہ گوٹھ حملہ اور سبین محمود کے اغواء اور قتل ،چینی انجینئرز کے قتل میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کالعدم تحریک طالبان سوات کے ترجمان مسلم خان سمیت8دہشتگردوں کی سزائے موت جبکہ3دہشتگردوں کی عمر قید کی توثیق کردی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے8دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،یہ تمام دہشتگرد سرکاری اداروں کے افسران،فورسز پر حملوں،سانحہ صفورہ گوٹھ حملہ اور سبین محمود کے اغواء اور قتل ،چینی انجینئرز کے قتل میں ملوث تھے۔

سزا پانے والے دہشتگردوں میں حافظ محمد عمر عرف جواد،علی رحمان عرف پنوں،عبدالرحمان عرف طیب،خرم شفیق عرف عبداللہ،مسلم خان،محمد یوسف،سیف اللہ اور بلال محمود شامل ہیں۔آرمی چیف نے 3دہشتگردوں سرتاج علی،محمود خان اور فضل غفور کی عمرقید کی بھی توثیق کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سزا پانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان مسلم خان کا نام بھی شامل ہے