عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات ،آصف زرداری کی پاکستان آمد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور عوامی رابطوں میں تیزی لانے پر اتفاق

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:05

بنی گالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملاقات کی جس میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری کی پاکستان آمد ،پانامہ کیس سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے یہاں بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ، ملاقات میں پانامہ لیکس سمیت آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے اور پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کے اعلان سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پانامہ کیس اور پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کی جھوٹی تقریر کرنے پر عوامی رابطہ مہم تیزکی جائے گی اور نواز شریف کو ملک کے کونے کونے میں بے نقاب کیا جائیگا،ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں حصہ لینے یا نہ لینے بارے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تحریک انصاف کی کورکمیٹی میں کیا جائیگا