اسلام آباد،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا اٹارنی جنرل کے خط پرنوٹس

ایف آئی اے کوقومی اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء)وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اٹارنی جنرل کے خط پرنوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کوقومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل کے خط پروزیرداخلہ نے نوٹس لے لیاہے ،اورایف آئی اے کوہدایت کی ہے کہ قومی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کوپکڑاجائے اورنامزدچیف جسٹس کے خلاف پراپیگنڈے کی تحقیقات کی جائیں ،جھوٹی تصویرکے پیچھے لوگوں کے عزائم سامنے لائے جائیں اورمجرموں کوقانون کے کٹہرے میں لایاجائے