کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا دورہ شمالی وزیرستان

فسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا، آئی ایس پی آر

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء)کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے شمالی وزیرستان کے دورے پر افسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ شمالی وزیرستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔انہوں نے بدھ کے روز شمالی وزیرستان میں مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا جہاں پر انہیں آپریشنل صورتحال اور آپریشن سے متاثرہ افراد کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،کورکمانڈر نے افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے جذبے کو سراہا