جمعیت علماء اسلام (ف) نے آرمی کے سینئر جنرل کو آرمی چیف بنانے کا بل لانے کا اعلان کر دیا

اس بل کے آنے سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ختم ہو جائے گا، حافظ حمد اللہ

جمعرات 29 دسمبر 2016 11:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29دسمبر۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) نے آرمی کے سینئر جنرل کو آرمی چیف بنانے کا بل لانے کا اعلان کر دیا، حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ اس بل کے آنے سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ختم ہو جائے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق جے یو آئی نے نئی آئینی ترمیم کے لیے بل سینیٹ میں لانے کا اعلان کیا ہے اور یہ بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، اس بل کے تحت آرمی کے سینئر جنرل کو آرمی چیف بنائے جانے کی شق شامل ہوگی، سینیٹر حافظ حمد اللہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بل کے آنے سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ختم ہو جائے گا اور مدت پوری ہونے پر سینئر ترین جنرل آرمی چیف بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :