سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے،وزیراعظم
لاہور میں دھماکے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے خلاف میڈیا میں آپس میں بحث ایک مثبت رویہ ہے،ترک صدر سے شام ،روس اور داعش کے معاملات پر بات ہوئی،آزاد تجارتی معاہدے اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا،پرامن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں،کابل کو اندازہ ہونا چاہئے کہ ان کے خیر خواہ کون ہیں‘ افغانستان الزامات کی بوچھاڑ کرتا ہے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا وزیراعظم محمد نواز شریف کی انقرہ سے وطن واپسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 24 فروری 2017 14:52
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ فروری ء)وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں صحافیوں کے سوال کہ پانامہ کیس پر جو بھی فیصلہ ہوگا کیا تمام فریقین اسے قبول کریں گی کے جواب میں کہا کہ میں اور کہہ بھی کیا سکتا ہوں،کسی کی برائی نہیں کرنا چاہتا،مخالفین صرف باتیں ہی کرسکتے ہیں۔افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، سی پیک پر مغربی دنیا کی سازش نظر آرہی ہے ،خطے کی کچھ طاقتیں سی پیک کو اچھا نہیں سمجھتیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ترکی میں صحافیوں سے ناشتے پر غیر رسمی اور بعد ازاں ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔صحافی نے جب وزیر اعظم سے سوال کیا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات مکمل ہو گئیں ہیں ،کیا عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے جس کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں اس معاملے میں اور کہہ بھی کیا سکتا ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی مگر افغانستان الزامات کی بوچھاڑ کرتا ہے اور ہم نے ایسا نہیں کیا۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک پر مغربی دنیا کی سازش نظر آ رہی ہے جب کہ ہمارے خطے کی بھی کچھ طاقتیں سی پیک کو اچھا نہیں سمجھتیں،سی پیک سے ترکی سمیت وسطی ایشیائی ممالک کو بھی فائدہ ہوگا ،ماضی کی حکومتوں نے بجلی بحران اور موٹروے کی مرمت پر توجہ نہیں دی لیکن ہماری حکومت نے گیارہ سو ارب روپے کی لاگت سے موٹروے کے تیرہ منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دھماکے کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کیخلاف آپس میں باعث مثبت رویہ ہے جو کہ میڈیا میں خود احتسابی آگے بڑھنے کا بہترین عمل ہے ،انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان سے علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوئی ہے اس کے علاوہ شام ، روس سمیت داعش کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ آزاد تجارتی معاہدے اور اقتصادی تاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی ہے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ترکی نے بھی سی پیک میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستیں سی پیک میں تیزی لاسکتی ہیں خنجراب کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں سے روابط کا قیام ہمارا وژن ہے خنجراب سے چین کرغاستان سے مواصلاتی رابطے قائم کرینگی وزیراعظم نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے صنعتوں کو طلب کے مطابق سو فیصد بجلی حکومت فراہم کررہی ہے 1998ء میں بننے والی موٹروے کی مرمت کی سخت ضرورت تھی لیکن بدقسمتی سے ماضی میں موٹروے کی مرمت پر توجہ نہیں دی گئی لیکن ہماری حکومت نے گیار سو ارب روپے کی لاگت سے موٹروے کے تیرہ منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے، وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما مل کر کام کریں تاکہ قوم اور ملک ترقی کرسکے، پاکستان سپرلیگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرائیں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے اس لئے ہماری یہ جنگ ضرور نتیجہ خیز ہو گی، ہم خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا چاہتے ہیں، پشاور کابل موٹروے بنا کر افغانستان میں استحکام لانا چاہتے ہیں، پشاور جلال آباد ہائی وے 75 فیصد بنا چکے ہیں، افغانستان سے الزامات کی بوچھاڑ ہوئی لیکن ہم نے افغانستان کو عمران خان کی زبان میں بھی جواب نہیں دیا، بیرون ملک دوروں پر پی آئی اے کے جہاز استعمال کرنے پر وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں سربراہان مملکت کے پاس بڑے اور ذاتی جہاز ہوتے ہیں لیکن ہم تو کبھی کبھار پی آئی اے سے دو تین دن کے لئے جہاز مانگ کر لا رہے ہیں جب کہ میں 12 سیٹوں والا جہاز استعمال کرتا ہوں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 25 فروری 2017 کی مزید خبریں
-
پی آئی اے کا انوکھاکمال ،جہازبھی بس بن گیا،7مسافروں نے مدینہ تک کھڑے ہوکرسفرکیا
-
اسحاق ڈار کی جنرل زبیر محمود حیات اور ائیر چیف سہیل امان سے ملاقات
-
پی پی آئندہ عام انتخابات میں کراچی میں بھی کلین سویپ کرے گی، جیالے ابھی سے تیاریاں کریں، بلاول بھٹو
-
وزیراعظم ملک سے باہر نہ ہوتے تو پانامہ لیکس کا فیصلہ ہوجاتا،مولا بخش چانڈیو
-
وزیراعلی سندھ اور کورکمانڈر کراچی کی ملاقات
-
ڈیفنس میں ہونی والادھماکہ دہشت گردی نہیں تھا، رانا ثناء اللہ
-
پاک افواج کی جانب سے آزادکشمیر حکومت اور محکمہ پولیس کو شاندار تحفہ
-
سی پیک میں ترکی کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے،وزیراعظم
-
پا کستان اور افغانستان محاذ آرائی سے گریز کریں، امریکہ
-
سیالکوٹ ،بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سرحدی گائوں پر فائرنگ سے 54 سالہ خاتون شہید
-
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث پاکستان میں موجود افغانیوں کی مشکلات کا نوٹس لے لیا
-
سکیورٹی اداروں کا جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں ،سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف کومبنگ آپریشن جاری
-
فوجی عدالتوں میں توسیع کا نیا ترمیم مسودہ سیاسی جماعتوں کے سپرد ‘مدت میں 2سال کی توسیع کی تجویز
-
وزیراعظم نوازشریف ترکی کے کامیاب دور ہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاک فوج کی مردم شماری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
-
تحریک انصاف فوجی عدالتوں کے معاملے پر مذہبی طبقے کو ریاست کے مقابلے پر لانے کی کوشش نہ کرے،مولانا فضل الرحمن
-
فیصل آباد ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کے زیر استعمال طیارہ گر کر تباہ ،ٹرینی پائلٹ اور انسٹرکٹر جاں بحق
-
شام میں 2 خودکش کار حملوں میں 61 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
-
عہدے کا ناجائز استعمال ‘ کرپشن میں ملوث صوبہ گوانگ ڈونگ کے گورنر کیخلاف مقدمہ کی سماعت
-
آ سٹریلوی مہلک ترین مکڑی کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکے کو ریکارڈ تریاقی 12 خوراکیں دے کر زندہ بچا لیا گیا
-
برطانوی جزائر میں ڈورس طوفان سے ملبہ گرنے سے ایک شخص ہلاک،پروازیں منسوخ ، بجلی کا نظام متاثر
-
شام کے علاقے الباب میں کابم دھماکہ،45 افرادہلاک، سینکڑوں زخمی
-
ترکی کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 2فوجی اہلکاروں نے یونان میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دے دی
-
امریکا سے تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر بیدخلی ایک وقت میں نہیں ہوگی
-
بھارتی سپریم کورٹ کا حساس دستاویزات لیک کرنے پر بحریہ کے دو افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم
-
امریکی شہریوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکریں،ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی کمپنیوں کو ہدایت
-
سعودہ عوام کے جان و مال کا تحفط سعودی حکومت کی اولین ترجیح، ولی عہد محمد بن نیف
-
میرا اختلاف ذوالفقار مرزا سے تھا،نبیل گبول
-
اپ ڈیٹ )
-
پراسیکیوشن اور محکمہ قانون کی بہتری کیلئے سندھ حکومت اور عالمی ڈونرز کی طرف سے ملنے والی بڑی رقم میں بڑے پیمانے پر خوردبرد کرلی گئی
-
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نیشنل کالج آف آرٹس ایک ہفتے کیلئے بند ،ہاسٹل کو بھی خالی کروا لیا گیا
-
پولی کلینک ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے 13سالہ لڑکی کی جنس تبدیل ، نام عطیہ سے تبدیل کرکے عدنان رکھ دیا گیا
-
سندھ اسمبلی پر ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، سیکریٹری کا آئی جی اور وزارت داخلہ کو خط ،سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ
-
وفاقی حکومت کا اٹارنی جنرل آفس میں نااہل لاء افسروں کیخلاف آپریشن کلین اپ کا فیصلہ ،رپورٹ مرتب کر لی گئی
-
دہشت گردوں سے مقابلہ اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے شہر بھر کے داخلی راستوں پر رینجرز تعینات کردی گئی
-
پنجاب حکومت بچوں کو مفت کتابوں کے ساتھ سکول بیگز بھی دے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.