سکیورٹی اداروں کا جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں ،سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف کومبنگ آپریشن جاری

سی ٹی ڈی ملتان کی مظفرگڑھ میں کامیاب کاروائی ‘ کالعدم تنظیم کی6دہشتگردوں ہلاک ‘‘مطلوب دہشت گرد بھی ماراگیا دہشت گردحساس اداروں کے دفاترکونشانہ بناناچاہتے تھے‘سی ٹی ڈی ذرائع ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن ،درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 24 فروری 2017 21:53

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ فروری ء)سکیورٹی اداروں کا جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں ،سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف کومبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،سی ٹی ڈی ملتان نے مظفرگڑھ میں کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کی6دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں، ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پرمظفرگڑھ کے علاقے پتی سلطان محمود میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پرچھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی،سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں6دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،اسلحہ برآمدکرلیاگیاہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گردحساس اداروں کے دفاترکونشانہ بناناچاہتے تھے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مطفرگڑھ کی کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد بھی ماراگیاہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 19فروری کوملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے پانچ دہشت گردمارے گئے تھے۔،دوسری طر ف ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن دن بھر جاری رہا،حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیاہے۔

ملتان میںپولیس اورحساس اداروں نے دربارحضرت شاہ شمس سبزواری? کے اطراف سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھرگھرتلاشی لی گئی،آپریشن کے دوران110سے زائدافرادکی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔وہاڑی ،خانیوال ،مظفرگڑھ سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع میں سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔