ایل او سی سیکٹر کھوئی رٹہ میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی

پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی ،دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا

پیر 27 فروری 2017 11:26

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27فروری۔2017ء)لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر میں موہڑہ چتر کے گاؤں پر انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ چار افراد زخمی ہوگے پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی تفصیلات کے مطابق ایل او سی سیکٹر کھوئی رٹہکے گاؤں موہڑہ چتر پر انڈین آرمی کی بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے چار افراد زخمی ہوگے انڈین آرمی نے راکٹ فائرکیے زخمی ہونیوالوں میں کوثر وجہ کریم عمر 50سال،یاسمین زوجہ جاوید عمر32سال عائشہ دختر محبوب 15سال، سمیرا دختر اسد عمر 10سال اقوام جاٹ زخمی ہوئے زخمیوں کو ایمبولینسیں کے ذریعے کھوئی رٹہ لایا گیا جہاں کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی پرموجود نہ تھا زخمیوں کوڈی ایچ کیو کوٹلی شفٹ کر دیا گیا پاک فوج نے کو دندان شکن جواب دے کر دشمن کی گنوں کوخاموش کر دیا۔

(جاری ہے)

ادھر ٹی ایچ کیو مین ڈاکٹروں کی غیر موجودگی پر عوام علاقہ کھوئیرٹہ سراپا احتجاج بن گئی اور احکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔