شریف برادران کے معصوم چہروںکے پیچھے ظلم کی داستانیں ہیں،عمران خان

انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں، ریاض میں وزیراعظم کے ساتھ جو سلوک ہوا اس پر قوم کا سر شرم سے جھک گیا،میڈیا سے گفتگو پیپلزپارٹی کے سابق رکن اسمبلی نور عالم خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم

منگل 23 مئی 2017 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیپلزپارٹی کے سابق رکن اسمبلی نور عالم خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران کے معصوم چہرون کے پیچھے ظلم کی داستانیں ہیں انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ریاض میں وزیراعظم کے ساتھ جو سلوک ہوا اس پر قوم کا سر شرم سے جھک گیا۔

منگل کے روز بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نور عالم خان اچھے اور قابل انسان ہیں پارٹی رہنمائوں سے مشاورت اور نور عالم کا بیک گرائونڈ چیک کرکے تحریک انصاف مین شامل کیا نور عالم کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں پارٹی میں نئے لوگوں کے آنے سے جان پڑتی ہے مسلم لیگ (ن) کے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں مسلم لیگ چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں ن لیگ والے پر کھول رہے ہیں لیکن ڈرتے ہیں اگر تحریک انصاف میں آئے تو چوہدری اعجاز جیسا سلوک نہ ہوجائے انہوں نے کہاکہ شریف برادران جتنے چہروں سے معصوم نظر آتے ہیں اندر سے وہ اتنے ہی فاشسٹ ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں پر ظلم کرتے ہیں سوشل میڈیا پر کوئی بھی پابندی نہیں لگا سکتا ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں مگر ہم ان کی انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی کے دو ارکان پر حسین نواز نے اعتراز کیا یہ اعتراز تو ہمیں کرنا چاہیے تھا کہ ماتحت اپنے افسر کے خلاف تحقیقات کررہا ہے مگر حسین نواز کو یاد رکھنا چاہیے کہ جن ادارون پر وہ اعتراز کررہے ہیں ان اداروں کا سربراہ اسحاق ڈار ہے انہوں نے کہا کہ ریاض میں ہمارے وزیراعظم کو 12 واں کھلاڑی بنا دیا گیا وزیراعظم کے ساتھ اس سلوک پر 20 کروڑ عوام کا سر شرم سے جھک گیا جس وزیراعظم کے خلاف جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہو اسے تو باہر بھی نہیں جانا چاہیے ٹرمپ کے ہاتھ ملانے پر نواز شریف کیا جنت میں چلے گئے سعودی عرب میں ایوب خان کو جو پروٹوکول ملا تھا وہ ٹرمپ سے کہیں زیادہ تھا اس ومقع پر نور عالم خان نے کہ اکہ ہم اپنے وزراء کی غلطیوں کے خلاف آواز اٹھاتے تھے میں پیپلزپارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کا رکن بھی تھا پشاور سے ایم این اے تھ پارٹی کی پرانی غلطیاں دہرانے پر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

(عابد شاہ)