امریکی ایوان نمائندگان نے 695 ارب ڈالرز سے زیادہ کے فوجی بجٹ کی منظوری دے دی

اتوار 16 جولائی 2017 12:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) امریکا کے ایوان نمائندگان نے 695 ارب ڈالر سے زیادہ کے فوجی بجٹ کی منظوری دے دی ۔ڈیفنس نیوز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے 117 ڈیموکریٹ اور 227 ریپبلکن ارکان نے فوجی بجٹ کے حق میں ووٹ دیئے۔81 ارکان نے فوجی بجٹ کی مخالفت کی جن میں سے 8 کا ری پبلکن پارٹی اور 73کا تعلق ڈیموکریٹ سے تھا۔

(جاری ہے)

موجودہ فوجی بجٹ میں 75 ارب ڈالر کی رقم بیرونی جنگوں اور فوجی کارروائیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔واضح ر ہے کہ ایوان نمائندگان کا منظور کردہ فوجی بجٹ اس سے کہیں زیادہ ہے جس کی حکومت امریکا نے کانگریس سے درخواست کی تھی۔امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری فوجی اخراجات کی ایسے وقت میں منظوری دی ہے جب تعلیم اور صحت کے بجٹ میں کمی کے خلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں عوامی مظاہرے کیے جاتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :