پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نے مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے جیلی میں استعمال ہونے والا پاوڈر بنانے والا گروہ پکڑلیا

اتوار 16 جولائی 2017 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص ، غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاخوردونوش بنانے والوں کے خلاف کریک ڈان میںمردہ جانوروں کی ہڈیوں سے جیلی میں استعمال ہونے والا پاوڈر بنانے والا گروہ پکڑلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مرید کے روڈ کے قریب ویران علاقے میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں کو کرش کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا تو ہڈیوں کو کرش کر کے جیلی بنانے والا پاوڈر بنایا جا رہا تھا۔

یونٹ میں موجود مردہ جانور بھی پائے گئے،ہڈوں کو کرش کر نے کا کاروبار بغیر لائسنس غیر قانونی طریقے سے چلایا جا رہا تھا،فیکٹری مالکان حلال جانوروں کی ہڈیوں کے حصول کے ثبوت نہ دے سکے۔،پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے یونٹ کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاگیا جبکہ موقع پر موجود 1 شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :