عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس (آج) بنی گالہ میں طلب کر لیا

اتوار 16 جولائی 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کا اہم اجلاس (آج) پیر کو بنی گالہ میں طلب کر لیا ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ہونے والی سماعت میں ردعمل کے حوالے سے تحریک انصاف کی آئندہ حکمت عملی طے کی جائے گی ، اجلاس میں سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد صورتحال ضر غوروحوض کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ میں نواز لیگ کی جانب سے اعتراضات کے حوالے سے سماعت کے بعد تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں کا اہم ترین اجلاس اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کر لیا ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر (ن) لیگ کے وکلاء کے دلائل کے بعد متوقع صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کا یہ اجلاس (آج) شام 4 بجے منعقد ہو گا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے ۔ جب کہ اجلاس میںتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور دیگراہم رہنما بھی شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی آئندہ حکمت عملی اور وزیر اعظم پر استعفے کے لئے دبائو ڈالنے کے لئے اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔ …

متعلقہ عنوان :