وزیرآباد: وزیرآباد کے محلہ میانی میں سٹی پولیس سٹیشن سے ایک فرلانگ کے فاصلے پرمسلح ڈاکوئوں اور ایک خاتون کے درمیان مقابلہ

ڈاکو نے خاتون کی بھابھی کا زیور اتروا لیا تو وہ ڈاکو پر جھپٹ پڑی اور گریبان سے پکڑ لیا۔گھونسوں اور مکوں کے بعد ڈاکو نے پستول کا بٹ مار کر سر پھاڑ دیا

اتوار 16 جولائی 2017 22:11

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جولائی ء) وزیرآباد کے محلہ میانی میں سٹی پولیس سٹیشن سے ایک فرلانگ کے فاصلے پرمسلح ڈاکوئوں اور ایک خاتون کے درمیان مقابلہ۔ڈاکو نے خاتون کی بھابھی کا زیور اتروا لیا تو وہ ڈاکو پر جھپٹ پڑی اور گریبان سے پکڑ لیا۔گھونسوں اور مکوں کے بعد ڈاکو نے پستول کا بٹ مار کر سر پھاڑ دیا۔

ڈاکو زیور پھینک کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار۔دوسرے ڈاکو کو رکشا ڈرائیور کی مدد سے دوسری خاتون نے پکڑلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پاپولیشن کی لیڈی ہیلتھ ورکر مسماةعظمیٰ اپنی بھابھی کے ہمراہ چنگ چی رکشا پر سوار محلہ میانی سے گذر رہی تھی کہ ایم سی گرلز ہائی سکول کے سامنے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر عظمیٰ کی بھابھی کے بازئوں سے طلائی چوڑیاں کٹر سے کاٹ کر اتار لیں۔

(جاری ہے)

عظمیٰ نے مزاحمت کی اور موقع پر ایک ڈاکو کو گریبان سے پکڑ لیاجبکہ بھابھی نے رکشا ڈرائیور کی مدد سے دوسرے ڈاکو کو پکڑ لیا۔ڈاکو نے خود کو چھڑانے کے لئے عظمیٰ پر گھونسوں اور مکوں کی بارش کر دی لیکن اس نے گریبان نہ چھوڑا۔ ڈاکو نے خود کو چھڑانے کے لئے عظمیٰ کے سر میں پستول کے بٹ مارے جس سے وہ لہو لہان ہو گئی تاہم اس نے گریبان نہ چھوڑا۔ڈاکوئوں نے زیورات پھینکے فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ڈاکو کی فائرنگ سے ڈر کر دور کھڑے لوگ قریب نہ آئے۔زخمی خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔مضروبہ کے سر میں 9ٹانکے لگائے گئے۔ سٹی پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :