بعض عناصر کو سی پیک اور ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ اقتدار کے بھوکے 2018ءکے الیکشن کی تیاری کریں، کارکردگی پر عوام آئندہ بھی ہمیں ہی ووٹ دیں گے۔نوازشریف

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کیئے جانے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس میں مسلم لیگ نون کا وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس - قانونی ٹیم کی سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت اور ممکنہ فیصلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

جمعہ 21 جولائی 2017 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءنے وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ وزیر اعظم مستعفی نہیں ہونگے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مشاورتی اجلاس میں کہا کہ کچھ لوگ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، اقتدار کے بھوکے 2018ءکے الیکشن کی تیاری کریں، ہماری کارکردگی پر عوام آئندہ بھی ہمیں ہی ووٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بعض عناصر کو سی پیک اور ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کیا جائے گا، فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں تمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے سرتسلیم خم کیا، عدالت پر پورااعتماد ہے اور بہتر فیصلے کی توقع ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کردیا گیا۔

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ حکومت کوئی ایسی روایت قائم کرنے کے حق میں نہیں کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہو۔ذرائع کے مطابق شرکائے اجلاس نے کہا کہ نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں،انہیں عوام اورپارٹی کی مکمل تائیدحاصل ہے،تمام اتحادی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ غیررسمی مشاورتی اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار آج بھی شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرداخلہ موجودہ مشاورتی عمل اور صورتحال کو ہینڈل کرنے کے طریقہ کار سے مطمئن نہیں، وہ تحفظات دور نہ ہونے پر اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔بلکہ اس دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار پنجاب ہاﺅ س میں معمول کی دفتری فائلیں نمٹاتے رہے۔ اس موقع پر آئینی و قانونی ماہرین کی جانب سے کیس کے مختلف پہلوو¿ں پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی خصوصی طیارے کے ذریعے سے اسلام آباد پہنچے ۔ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ممکنہ نااہلی کی صورت میں ان ہاﺅس تبدیلی کے لیے وزرات عظمی کے لیے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے-