خواجہ سعد رفیق کا وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ، پٹرول کی نقل و حمل کیلئے ریلوے کی خدمات پیش

منگل 25 جولائی 2017 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ، پٹرول کی نقل و حمل کے لئے ریلوے کی خدمات پیش کر دیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے چیف ایگزیکٹوآفیسرریلویز محمدجاوید انور کو ہدایت کی کہ پی ایس او سے رابطہ کریں ہڑتالی کلچر کی حمایت نہیں کر سکتے، پٹرول ٹینکرز کی ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورتحال پرتشویش ہے، قوم کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں۔

ملک کے چاروں صوبوں میں پٹڑی کے ساتھ پٹرول فوری سپلائی شروع کر سکتے ہیں، ریلوے کے پاس اضافی انجن بھی ہیں اور رولنگ سٹاک بھی ۔ وزیر ریلویز نے مزیدکہاکہ پٹرول کی فراہمی میں کردار ادا کر کے قومی ذمہ داری ادا کریں گے، انتہائی مناسب چارجز وصول کریں گے۔پاکستان ریلوے کی انتظامیہ اور کارکن اس صورتحال میں مثبت کردارادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔