آصف علی زرداری سمیت کرپٹ سیاستدانوں کے احتساب کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار د یکر خارج

منگل 15 اگست 2017 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) لاہور ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری سمیت کرپٹ سیاستدانوں کے احتساب کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ جسٹس شاہد وحید نے پاکستان تحریک انقلاب کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ کسی سیاستدان کا احتساب نہیں ہو رہا درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سمیت متعدد سیاستدان کرپشن میں ملوث ہیں درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ پانامہ کیس میں صرف نواز شریف کا احتساب شروع ہوا مگر دیگر کرداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی عدالت کو بتایا گیا کہ سیاستدانوں کی ایک لمبی فہرست موجود ہیں جن کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت پانامہ کے دیگر کرداروں اور کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :