وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سےتمام ائیرپورٹس پر دئیے جانے والےپروٹوکول پر مکمل پابندی کا اعلان کردیاگیا

منگل 15 اگست 2017 23:10

اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ائیرپورٹس پر دئیے جانے والےپروٹوکول پر مکمل پابندی  کا حکم جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حکم 

وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا تاہم تمام ائیرپورٹس پر ایف آئی اے کے دی  جانیوالے پروٹوکول  ختم ہوگا اور پروٹوکول  میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کے لئے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کا  حکم بھی  دیاگیا ہے مزید  یہ کہ سی سی ٹی وی ویڈیوز متعلقہ امیگریشن شفٹ انچارج کے پاس رہے گی اور پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں شفٹ انچارج کو معطل کردیا جائیگا۔

مزید یہ کہ ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن  کو مسافروں  کے لئے بہتر اقدامات کرنے  کی ہدایات کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اہلکار پاکستان کے ائیرپورٹ کا تشخص ہیں جبکہ ائیرپورٹس کی بہتری کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ نئی ہدایات کے سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزکی احکامات پر عملدرآمد کے لئے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں