شیخ رشید کا ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ

منگل 15 اگست 2017 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں عوامی تحریک کے دھرنے ،سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری کو سانحہ ماڈل ٹائون کیلئے جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ رابطے میں سیاسی اورمجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔