سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ،پارٹی اجلاسوں کی صدارت کرینگے

منگل 15 اگست 2017 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اگست ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینر کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری بلاول ہائوس لاہور میں چند روز قیام کریں گے اور اس دوران پارٹی رہنمائوں کے اہم اجلاسوں کی صدارت کے ساتھ پنجاب میں پارٹی کو فعال بنانے کے لئے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور کی والد ہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے قصور میں انکی رہائشگاہ پر بھی جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :