ہم نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں ، افغانستان میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے،شاہد خاقان عباسی

پاک امریکا تعلقات افغانستان کے معاملے سے نہیں جوڑنے چاہیں ، حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ، آئندہ آئی ایم ایف کا کوئی پروگرام نہیں دیکھ رہا حکومت نوازشریف کے شروع کردہ اقدامات کو جاری اپنی مدت مکمل کرے گی ، جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی، وزیر اعظم کی غیر ملکی میڈیا سے گفتگو

منگل 12 ستمبر 2017 23:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کے شروع کیے گئے اقدامات کو جاری رکھے گی،حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی،ہم نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں ، افغانستان میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے، پاک امریکا تعلقات افغانستان کے معاملے سے نہیں جوڑنے چاہییں ،اس حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ، آئندہ آئی ایم ایف کا کوئی پروگرام نہیں دیکھ رہا ۔

منگل کے روز اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں ،سیاسی، معاشی ،سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پا رہے ہیں ، افغانستان میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ کردار ادا کیا اور یہ تاثر غلط ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کاذمے دارپاکستان ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ مت نوازشریف کے شروع کیے گئے اقدامات کو جاری رکھے گی ، حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی،س حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ، آئندہ آئی ایم ایف کا کوئی پروگرام نہیں دیکھ رہا، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنے مسائل خود حل کرے ہم مددکرسکتے ہیں، پاک امریکا تعلقات افغانستان کے معاملے سے نہیں جوڑنے چاہییں ، افغانستان کو بھی دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرناہوں گی،دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان نے صلاحیت سے بڑھ کر کام کیا، دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میںپاکستان نے اتحادیوں کا وقار مجروح نہیں کیاجاسکتا،دہشتگردوں کی موجودہ قیادت افغانستان مین چھپی ہوئی ہے،محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق کسی بھی قسم کی تصدیق کیلیے تیار ہیں ۔