بھارت کے ساتھ آبی مسئلے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ

پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات 14 اور15 ستمبر کوواشنگٹن میں ہوں گے

منگل 12 ستمبر 2017 23:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) بھارت کے ساتھ آبی مسئلے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ ہوگیا ہے ،ْ پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات 14 اور15 ستمبر کوواشنگٹن میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں کے مابین سالوں جاری آبی تنازعے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ ہوگیا ہے، پاکستانی وفد میں سیکریٹری آبی وسائل عارف احمد خان، سیکریٹری پاور یوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ اورجوائنٹ سیکریٹری آبی وسائل مہرعلی شاہ شامل ہیں۔

پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات 14 اور15 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوں گے، دونوں ممالک کیدرمیان مذاکرات عالمی بینک کی طرف سے کروائے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے دریائے نیلم پر کشن کنگا پن بجلی گھر کے ڈیزائن پراعتراضات اٹھا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :