پاکستان نے دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ،ْ پاکستانی افواج ،عوام کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں ،ْ امریکی سینیٹر ٹم کین

منگل 12 ستمبر 2017 23:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) امریکی سینیٹر ٹم کین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ہے ،ْ ہم پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں نائن الیون کے حوالے سے تقریب کے بعدصحافیوں سے گفتگو میں امریکن سینیٹر ٹم کین نے کہاکہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے اور امریکا پاکستانی افواج کیساتھ ملکر خطے میں امن کی بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستانی افواج اور عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں کیونکہ پاکستان نے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔یہی نہیں پوری دنیا کے مسلمان امریکا کیساتھ ملکر دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :