تحریک انصاف کی قیادت نے این اے 120 ضمنی الیکشن کی امیدوار یاسمین راشد کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا

منگل 12 ستمبر 2017 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) تحریک انصاف کی قیادت نے این اے 120 ضمنی الیکشن کی امیدوار یاسمین راشد کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے این اے 120 ضمنی الیکشن کی امیدوار یاسمین راشد کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں تحریک انصاف کے معاملات دیکھنے والے علیم خان یاسمین راشد کی کسی صورت کوئی مدد نہیں کر رہے۔ جبکہ پارٹی کی دیگر مرکزی قیادت بھی یاسمین راشد کو تنہا چھوڑ چکی ہے۔ پارٹی کی جانب سے یاسمین راشد کو مالی معاملات میں بھی مدد فراہم نہیں کی جا رہی ۔ یاسمین راشد اس وقت تن تنہاء ضمنی الیکشن کی مہم چلا رہی ہیں۔ اس تمام صورتحال میں بظاہر تحریک انصاف پر شکست کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی ان کی نشست این اے 120 پر 17 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہوگا۔ اس ضمنی الیکشن میں یاسمین راشد کے مدمقابل بیگم کلثوام نواز میدان میں اتریں گی۔