ڈائیوو ایکسپریس بس سروس نے اپنے کرایوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا

منگل 12 ستمبر 2017 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) ڈائیوو ایکسپریس بس سروس نے اپنے کرایوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے مشہور ڈائیوو ایکسپریس بس سروس کی جانب سے صارفین کیلئے کرایوں میں یکدم نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے اپنے کرایوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فی الحال نئے کرایوں کا اطلاق مخصوص روٹس پر ہوگا۔ اس فیصلے کے تحت لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ محض 800 روپے جبکہ لاہور سے پشاور کا کرایہ محض 1100 روپے کر دیا گیا ہے۔ نئے کرایوں کا اطلاق 12 ستمبر سے ہوگا۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ پہلی مرتبہ کمپنی نے پیک اور آف پیک آر کی بنیاد پر کرایوں کا تعین کیا ہے۔جس میں فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں کے کرایے سستے کر دیئے گئے ہیں۔