بابراعوان کیساتھ لندن میں کیا ہوا اور بابر اعوان کس سے لڑپڑے؟ سینئر اینکر نے ساری کہانی بتادی

منگل 12 ستمبر 2017 20:26

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سیئنر رہنما جو آج کل لندن میں اپنے قریبی دوست انیل مسرت کی بیٹی کی شادی میں شریک ہیں کیساتھ لندن میں کیا ہوا سینئر صحافی نے ساری کہانی بتادی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر اور صحافی عارف نظامی نے پہلے تو عمران خان کو ایسی صورتحال میں لندن جانے پر تنقید کانشانہ بنایا اور بعدزاں وہاں پربابر اعوان کے جھگڑے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بابر اعوان کو بھی شادی میں شرکت کا دعوت نامہ آیا تھا البتہ بابر اعوان وہاں اپنے دو قریبی دوستوں کو بھی لے گئے جس پر وہاں کی سیکورٹی نے بابر اعوان کو کہا کہ صرف آپ شادی میں شریک ہوسکتے ہیں آپ کے ہمراہ جو دو لوگ ہیں انکو شادی میں شرکت کی اجازت نہیں کیونکہ انکو دعوت نامہ نہیں دیا گیا تھا جس پر بابر اعوان طیش میں آگئے اور وہاں کی سیکورٹی انتظامیہ سے جھگڑا شروع کردیا اور وہاں ہنگامہ برپا ہوگیا بعدازاں جب اس بات کا علم انیل مسرت کو ہوا تو انہوں نے کچھ لوگ بھیج کر بابراعوان کا منایا اور پھر بابراعوان شادی میں شریک ہوے۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ایسی نازک صورتحال پر ملک سے باہر جانا اور وہاں جاکر شادی میں شریک ہونا ٹھیک نہیں ہے۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :