سعودی عرب میں دو معروف علماء سمیت 20افراد کو حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

منگل 12 ستمبر 2017 23:42

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) سعودی عرب میں دو معروف علماء سمیت 20افراد کو حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ،ْ گرفتار ہونے والے علماء کے نام سلمان العودہ اور عود القرنی بتائے گئے ہیں۔ مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق ان افراد کی گرفتاریاں ایسے وقت پر سامنے آئی ہیں جب ملک میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں بادشاہت سے دستبردار ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کریک ڈائون میں گرفتار ہونے والوں میں شاہ فہد کا بیٹا شہزادہ عبدالعزیز بن فہد السعود بھی شامل ہے۔عودہ نامی عالم حکومت پر شدید تنقید کرنے اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کے جرم میں 1994ء سے 1999ء تک قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ عودہ کے پیروکاربڑی تعداد میں موجود ہیں اور ٹوئٹر پر بھی انہیں ایک کروڑ40لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بار انہیں سعودی عرب اور قطر کے تنازع کے بارے میں ایک ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔اس ٹویٹ میں انہوں نے سعودی اور قطری حکام کے درمیان ہونے والی فون کال پر بات کی تھی جس کے منظرعام پر آنے کے بعد تنازعہ حل کی طرف جانے کی بجائے مزید سنگین ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :