چھ مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر مکمل پابندی لگائی جائے،ٹرمپ انتظامیہ

چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں پر پابندی کے صدارتی حکم نامے کی کچھ شقوں کے بجائے مکمل طور پر عمل کیاجائے،سپریم کورٹ میں موقف

منگل 12 ستمبر 2017 13:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)ٹرمپ انتظامیہ نے چھ مسلم ملکوں کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ماضی میں سپریم کورٹ نے ٹرمپ کے دوسرے صدارتی حکم کی کچھ شقوں پر عمل درآمد کی اجازت دی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں پر پابندی کے صدارتی حکم نامے کی کچھ شقوں کے بجائے مکمل طور پر عمل کیاجائے۔

ٹرمپ نے جون میں دوسرا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرکے چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی لگادی تھی۔سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی اپیل پر قانون کے کچھ شقوں پر درآمد کی اجازت دی تھی۔ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ اب مسلمان ملکوں سے متعلق دوسرے صدارتی حکم نامے پر جزوی کے بجائے مکمل طور پر عمل کیاجائے۔ چھ مسلمانوں کے شہریوں پر نوے جبکہ تارکین وطن کی آمد پر ایک سو بیس دن کی پابندی لگادی جائے۔

متعلقہ عنوان :