سیف الاسلام کی رکن پارلیمنٹ کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز

خاتون نے میری ساکھ متاثرکرنے کے لیے میرے خلاف جھوٹ بولا،ابو بکر بعیرہ کیخلاف اعلیٰ عدالت میں دعویٰ دائر

منگل 12 ستمبر 2017 12:54

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)لیبیا کے سابق مرد آہن مقتول معمر قذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام القذافی ایک سرکردہ رکن پارلیمان کی جانب سے عاید کردہ الزامات کے بعد ان کے خلاف اعلیٰ عدالت میں جا پہنچے اور مقدمہ دائر کردیا ہے۔عرب ٹی وی ے مطابق طرابلس کی سپریم جوڈیشل کونسل اور پبلک پراسیکیوٹر نے سیف الاسلام قذافی کی طرف سے رکن پارلیمنٹ ابو بکر بعیرہ کے خلاف دی گئی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

سیف الاسلام قذافی نے اپنے وکیل خالد الزایدی کے توسط سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ ابو بکر بعیرہ نے ان کی ساکھ مجروح کرنے کے لیے ان کے خلاف جھوٹ بولا، ان کی بدنامی کی کوشش کی اور لندن یونیورسٹی سے حاصل کردہ ان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کو جعلی ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

سیف الاسلام کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی طرف سے دی گئی درخواست کی پہلی سماعت طبرق میں قائم عدالت میں 16 اکتوبر کو ہوگی۔

اس موقع پر عدالت ملزم کو بھی طلب کرے گی جنہوں نے سیف الاسلام کی تعلیمی قابلیت کو چیلنج کررکھا ہے۔مبصرین کا خیال رہے کہ جیل سے رہائی کے بعد سیف الاسلام روپوش ہیں۔ تاہم ان کا کسی رکن پارلیمنٹ کے خلاف عدالت سے رجوع خود کو منظر عام پر لانے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :