قتل کے مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر پولیس کا چکمہ دے کر فرار

منگل 12 ستمبر 2017 23:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک کے مقدمہ قتل میں درخواست خارج ہونے کے بعد پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے اور اس موقع پر فرائض میں غفلت برتنے پر سیٹلائٹ ٹائون تھانے کے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ سول لائن میں سابق صوبائی وزیر میر حاجی علی مدد جتک کے خلاف پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں سیٹلائٹ ٹائون پولیس تھانے کے سب انسپکٹر اشرف خان کو فرائض میں غفلت برتنے کے باعث نامزد کیاگیاہے ،سب انسپکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک کو درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کرنے میں غفلت کامظاہرہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :