پرویز خٹک سے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار
صوبائی حکومت نے معاشی ترقی کی اہمیت کے پیش نظر ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں ، صنعتی پالیسی کے تحت پرکشش مراعات دے رہے ہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ خیبرپختونخوا صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کیلئے موزوں ترین خطہ بن چکا ہے ، صوبے میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ،صوبائی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق تبدیلی کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے گزشتہ چار سالوں میں انقلابی اصلاحات کرتے ہوئے 200 کے قریب قوانین اور ترامیم عمل میں لائی گئی ہیں، وفد سے گفتگو
منگل 12 ستمبر 2017 23:20
(جاری ہے)
جب وہ حکومت میں آئے تو سماجی خدمات کے شعبوں سمیت کوئی ادارہ بھی ڈیلیور نہیں کر رہا تھامگر اب ادارے ڈیلیور کر رہے ہیں۔
تعلیم کو ترقی کی بنیاد بنانے کیلئے سکولوں کی سٹینڈرڈائزیشن سمیت نا پید سہولتوں کی فراہمی کا عمل 70 فیصد مکمل ہو چکا ہے تاکہ غریب عوام کے بچے بھی قابل ہو کر قوم و ملک کی خدمت کرسکیں ۔اب خیبرپختونخوا کا مجموعی نقشہ بدل چکا ہے ۔حکمرانی کے نئے قابل عمل اسلوب اور شفافیت کی وجہ سے صوبہ بین الاقوامی سرمایہ کار وں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔انہوںنے ان خیالات کا اظہار پختونخوا ہائوس میں ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے نمائندہ وفد کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اعظم خان ، صوبائی محکموں منصوبہ بندی وترقیات ،ابتدائی و ثانوی تعلیم ، ایریگیشن اور توانائی کے انتظامی سیکرٹریوں ، چیف ایگزیکٹیو آئل اینڈ گیس کمپنی ، سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت اور متعلقہ وفاقی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے وفد کو خیبرپختونخو اکے تعلیم ، صحت ،پانی، توانائی ، روڈز اور ریلوے نیٹ ورک، سولرائزیشن اور انفراسٹرکچر کے دیگر منصوبوں پر بریفینگ دی گئی ۔وفد کو فوری سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل اور تیار منصوبے تجویز کئے گئے جن سے ریٹرن یقینی ہو گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت 20725 ملین روپے کے تخمینہ لاگت سے 13 سمال ڈیمز کی تعمیر پر کام کر رہی ہے جن سے سالانہ 4253 ملین روپے نفع متوقع ہے ۔ریٹرن کا انٹرنل اکنامک ریٹ اوسطاً13.19 فیصد ہے۔عمل درآمد کی مدت پانچ سال ہے ۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی و معاشی فوائد کے علاوہ 59174 ایکڑ اضافی اراضی کو زیر کاشت لایا جا سکے گااور سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی۔3444 کلومیٹر طویل کینال پٹرول روڈزکے منصوبوںکی تکمیل سے 1.445 ملین ایکڑ اراضی سیراب ہو گی ۔منصوبے کا تخمینہ لاگت 26.16 ارب روپے ہے۔اس کی تکمیل سے تقریباً10.250 ملین آبادی مستفید ہو گی ۔ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے پراجیکٹس ڈاکومنٹس پہلے سے تیار کرلئے ہیں ۔1988.223ملین روپے کی لاگت سے چھانگلا گلی سے اسلام آباد مکنیال روڈ کے منصوبے سے 3 لاکھ 50 ہزار مقامی آبادی مستفید ہو گی ۔اس منصوبے کی سالانہ آمدنی 1.2 ملین امریکی ڈالر متوقع ہے ۔اس کیپے بیک کی مدت ساڑھی15 سال ہے۔منصوبے کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔سی پیک کے تناظر میں ریل نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائشموجود ہے ۔چترال میں گرڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے علاوہ چترال اور دیگر اضلاع میں پن بجلی کے متعدد منصوبے فوری طور پر سرمایہ کاری کیلئے دیئے جا سکتے ہیں۔ وفد پر مزید واضح کیا گیا کہ ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے ساتھ رابطے کیلئے صوبائی محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔وفد نے چھانگلا گلی سے اسلام آباد روڈ ، سمال ڈیمز، صوبے میں ڈویژنل اور ضلعی صدر دفاتر کی سولر ائزیشن ، چترال گرڈ سٹیشن اور ٹرانسمشن لائن کی تعمیر اور انفراسٹرکچر کے تجویز کردہ دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی اورعمل درآمد کیلئے تیار منصوبوں کی فہرست طلب کی تاکہ متفقہ منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی محکموں کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے ساتھ مل کر تیز رفتاری سے کام کیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی لینے پر ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ باہمی دلچسپی کے منصوبوں پر عملی پیش رفت یقینی بنائیں گے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت صوبے میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن سمیت تمام سہولیات ایک آسان عمل کے تحت فراہم کر رہی ہے ۔وہ باہمی شراکت کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے خواہاں ہیں۔صوبے میں پے بیک کے متحمل منصوبوںکی خاطر خواہ پوٹینشل موجود ہے۔صوبائی حکومت صوبے میں 4ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار پلان کر چکی ہے۔تقریباً2000 میگاواٹ کے منصوبے سی پیک کا حصہ ہیںجبکہ چترال میں ایف ڈبلیو او کے تعاون سے پن بجلی کے اہم منصوبوں کی تعمیر پر معاہدے ہو چکے ہیں۔ پن بجلی کے 356 چھوٹے منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں سے بیشتر مکمل ہیں۔چترال میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی پوٹینشل موجود ہے ۔ صوبے میں امن عامہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ سکیورٹی کا مسئلہ صوبے کا ماضی بن چکا ہے ۔اب صورتحال ماضی کے بالکل مختلف ہے۔ بارڈر مینجمنٹ اور دیگراقدامات کی وجہ سے خیبرپختونخوا سرمایہ کاری کیلئے محفوظ اور موزوں خطہ بن چکا ہے۔مستقبل میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی صورت میں قبائلی علاقوں میں بھی امن ، استحکام اور ترقی کی راہ ہموار ہو گی اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ صوبے کے مستقبل پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور اس مقصد کیلئے تمام صوبائی اداروں میں اصلاحات کا سلسلہ شروع دن سے جاری ہے۔صوبائی حکومت کے تیز رفتار اقدامات کی بدولت نہ صرف معاشی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ دوست ممالک کے ساتھ باہمی شراکت کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور صوبے میں سماجی تبدیلی بھی یقینی ہو گی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 13 ستمبر 2017 کی مزید خبریں
-
سعودی عرب میں دو معروف علماء سمیت 20افراد کو حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
-
میانمار حکومت کو اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو روکنا چاہیے
-
کئی ملکوں میں گوگل، یوٹیوب اور گوگل میپ سروس کی بندش، کروڑوں صارفین کو شدید مشکلا کا سامنا
-
متحدہ عرب امارات ، ائیر پورٹ پر اٹکے ہوئے شخص کے لئے امیگریشن آفیسر مسیحا بن گیا
-
متحدہ عرب امارات، کھوئے ہوئے پرس کو لوٹانے پر کارکن کو خراج تحسین پیش ، پرس میں 100،000 درہم تھے
-
سعودی عرب ، اسکولوں کی کینٹینوں پر مٹھائیاں ، چاکلیٹ ، چپس ، ٹھنڈے مشروبات کی فروخت ممنوع قرار دے دی گئی
-
میانمار کے مسلمانوں کی مدد کیلئے سفارتکاری کے تمام طریقے استعمال کئے جائیں گے،ایران
-
چھ مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر مکمل پابندی لگائی جائے،ٹرمپ انتظامیہ
-
یمن میں پانچ ہزار ہلاکتیں، زیادہ ترعرب بمباری کا نتیجہ قرار
-
نائن الیون حملوں کی یاد میں تقاریب، ٹرمپ کی کابینہ سمیت شرکت
-
سیف الاسلام کی رکن پارلیمنٹ کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز
-
ایران ، سنّی علاقوں میں پاسداران انقلاب کی بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ سرگرمیاں
-
روہنگیا بحران نسل کشی کی کتابی مثال ہے، اقوام متحدہ
-
و زارتِ دفاع پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا ،سعودی حکام
-
پاناما نظرثانی کیس ،5 رکنی بینچ کی تشکیل کے حوالے سے شریف خاندان کی درخواست منظور،
-
شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز، احتساب عدالت نے چاروں ریفرنسز نیب کو واپس کر دئیے
-
وفاقی کابینہ نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے اس حوالے سے بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی
-
ہم نے دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں ، افغانستان میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کرنا ہونگے،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان نے آزادی کپ سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ورلڈ الیون کو 20رنز سے ہر ا دیا،بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ،تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ،دوسرا میچ آج ہوگا
-
جن لوگوں کے مقدمات کا فیصلہ سالوں سے نہیں ہو رہا وہ نوازشر یف کو بھی فریق بنا لیں ، فیصلہ دنوں میں ہو جائیگا ‘مر یم نواز
-
وزیر اعلی سندھ نے تھر ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا
-
میجرجنرل آصف غفور کی قذافی سٹیڈیم آمد
-
بھارت کے ساتھ آبی مسئلے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد امریکا روانہ
-
پاکستان نے دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکا ،ْ پاکستانی افواج ،عوام کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں ،ْ امریکی سینیٹر ٹم کین
-
شاہد آفریدی کا آزادی کپ کے حوالے سے بیان سامنے آگیا، سخت سیکورٹی انتظامات پر برہم ہوگئے
-
وزیر خارجہ خواجہ آصف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے
-
چیئرمین سینٹ نے اعتزاز احسن کے نکتہ اعتراض کا نوٹس لے لیا
-
نواز شریف اور انکے بچوں کیخلاف دائر ریفرنسز پر اعتراضات کا معاملہ
-
نواز شریف کو پارٹی میں دھڑے بندی کرنیوالوں کی فہرست موصول، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹاسک دیدیا
-
تحریک انصاف کی قیادت نے این اے 120 ضمنی الیکشن کی امیدوار یاسمین راشد کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا
-
ْایم ڈی وچیئرمین پی ٹی وی کی الیکشن کمیشن کی طلبی کے باوجودضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی جاری
-
دبئی میں حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ہندوستانی شخص کو جیل اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی
-
ڈائیوو ایکسپریس بس سروس نے اپنے کرایوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا
-
ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے ،ْسکیورٹی فراہم کی جائے ،ْفاروق ستار
-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے تمام شہروں میں پبلک ٹوائلٹ بنانے کی منظوری دے دی
-
عامرہوٹل سے گرفتاردہشتگرد کا ٹارگٹ زعیم قادری اورعلماء کرام تھے،تفتیش میں انکشاف
-
بابراعوان کیساتھ لندن میں کیا ہوا اور بابر اعوان کس سے لڑپڑے؟ سینئر اینکر نے ساری کہانی بتادی
-
آزادی کپ:شادی شدہ جوڑابھی میچ دیکھنے پہنچ گیا،تاخیرسے پہنچنے پرگیٹ بند،مایوسی کا سامنا
-
ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تحریک ستیاناس سے جان چھڑانی ہوگی،چوہدری احسن اقبال
-
عمران خان نا اہلی کیس ،ْہر نقطے کا الگ الگ جائزہ لیں گے ،ْسپریم کورٹ
-
پی آئی اے کا جہاز سابق ایم ڈی اپنے ساتھ لے گئے اور معلوم نہیں اس معاملے پر انکوائری کا کیا ہوا، وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا سینیٹ میں جواب
-
بڑا اقدام:حکومت کا پہلا فاٹا بل قائمہ کمیٹیوں میں پھنسنے پرنیا بل جلد منظورکروانے کا فیصلہ
-
پا کستان رینجر ز (پنجاب) کی سیکٹر کمانڈر کانفرنس
-
پانامہ کیس ،سپریم کورٹ کا ڈ ی پی او راولپنڈی کو نوٹس کی تعمیل کیلئے خط
-
قتل کے مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر پولیس کا چکمہ دے کر فرار
-
وفاقی سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی ملازمت کا مسئلہ حل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد کئی اساتذہ جو ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے تھے ان کو واپس نہیں بھیجا
-
پرویز خٹک سے ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار
-
کراچی،مہاجرقومی موومنٹ کی طویل کوششوں کے بعد بالآخر مہاجر اجتماع کی اجازت مل گئی
-
تحریک انصاف کااتوار بازا رحادثہ کمیٹی کی مالی امداد کی سفارشات پر فوری عمل کا مطالبہ
-
ہائیکورٹ نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر مزید دلائل طلب کرلئے ،سماعت 15 ستمبر تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.