سابق وزیراعظم نوازشریف کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

سینیٹر اسحاق ڈار کو عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آج طلب کر رکھا ہے سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا ،جوڈیشل کمپلیکس جی الیون اور احتساب عدالت کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی جائے گی ،جوڈیشل کمپلیکس میں سیاسی کارکنوں کے داخلے پر پابندی ہوگی

اتوار 24 ستمبر 2017 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء)پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کل (منگل) کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں آج (پیر) کو طلب کر رکھا ہے ،سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا ،جوڈیشل کمپلیکس جی الیون اور احتساب عدالت کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی جائے گی ،جوڈیشل کمپلیکس میں سیاسی کارکنوں کے داخلے پر پابندی ہوگی ،احتساب عدالت نیتین ریفرنسز میں نوازشریف، حسین ، حسن ، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کو طلب کر رکھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس میں دائر تین ریفرنسز میں احتساب عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف، ان بچوں اور داماد کے خلاف 26جولائی کو سماعت کرے گی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ اسلام آباد پولیس آج (پیر) کو سیکیورٹی پلان مرتب کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنسز کے دوران جوڈیشل کمپیلیس جی الیون اور اس میں موجود احتساب عدالت کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی جائے گی ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ۔ سیاسی کارکنوں کو جوڈیشل کملیکس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عدالت جانے والوں کے لئے خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف وطن واپس پہنچ رہے ہیں اور وہ26ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے ۔

سابق وزیراعظم کی عدم پیشی کی صورت میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں ۔دوسری طرف وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار عدالت میں پیش ہوں گے اور سینیٹر اسحاق ڈار کی عدم حاضری کی صورت میں عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرسکتی ہے ۔دوسری طرف نیب کے پراسکیوٹرزسابق وزیراعظم نوازشریف کو سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے اور عدالت سے استدعا کریں گے کہ ملزمان کو ملک میں موجود رہنے کا پابند بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :