سینیٹر اسحاق ڈار کل احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ، وکیل نے تصدیق کردی

اتوار 24 ستمبر 2017 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر ستمبر ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار آج(پیر) کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ، اسحاق ڈار کے وکیل نے ان کی پیشی کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے وکیل محمد امجد پرویز نے اسحاق ڈار کی احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہوئے ہیں ۔ وطن واپس پہنچنے پر ان کی گرفتاری خارج از امکان نہیں۔

متعلقہ عنوان :