سیکیورٹی اور معیشت کا انتہائی اہم تعلق ، سی پیک اہم مثال ہے ، آرمی چیف

, دنیا کی قومی سلامتی، معاشی استحکام میں توازن کے حصول پر توجہ مرکوز ہے،پاکستان دنیا کے خطرناک ترین خطے میں واقع ہے ،ملک میں داخلی سلامتی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے , امیدہے کراچی میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوں گی،نان اسٹیٹ ایکٹرہماری سیکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرناچاہتے ہیں , صبح کی شہ سرخیاں پڑھنے کے بعد تجارتی اور اقتصادی صفحہ پڑھتا ہوں،سوویت یونین کمزور اقتصادی حالت کی وجہ سے ٹکڑے ہوا ،بہتر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث امیر ملک بھی جارحیت کا شکار ہوتے ہیں ،عراق کا کویت پر حملہ اس کی بہترین مثال ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ , کشکول توڑنا ہے توٹیکس توجی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کرناہوگا،معاشی پالیسیوں میں تسلسل اورٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا،بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کے حامی ہیں لیکن تعلقات یکطرفہ نہیں ہوسکتے۔آج کے دورمیں ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں , مدارس میں ایسے اقدامات ہونے چاہئیں طلباء معاشرے کامفیدشہری بنیں،عدلیہ ،پولیس کے ساتھ مدارس کے نظا م میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے۔حالیہ محرم گزشتہ کے مقابلے میں پرامن ترین رہا،آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام معیشت اور سلامتی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب