پاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز تعطل کا شکار، کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) پاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک سروس تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھرپاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک سروس تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک سروس میں تعطلی کے باعث دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فیس بک کے علاوہ انسٹا گرام اور وٹس ایپ سروسز بھی تعطل کا شکار ہوئی ہیں۔ صارفین اس حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ دوسری جانب فیس بک حکام نے بھی اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحت نہیں کی۔ امید کی جا رہی ہے کہ فیس بک کی سروس جلد بحال ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :