ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون زید حامد نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، جو کچھ وہ نادانستگی میں ہوا: وزیر قانون کی وضاحت

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون زید حامد نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دیے جانے کے بعد وزیر قانون زید حامد کی اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے دوران زید حامد نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ جو کچھ وہ نادانستگی میں ہوا۔ قانون میں ترمیم کے حوالے سے جو کچھ ہوا وہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔ غلطی کا احساس ہونے پر غلطی فوری درست کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :