حکمرانوں نے ہمیشہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیا،سراج الحق

راتوں رات ختم نبوت کے قانون پر شب و خون مارا گیا جماعت اسلامی کی تجویز پر قانون واپس لینے کا وعدہ کیاگیا آصف علی زرداری لوگوں سے ووٹ مانگنے پشاور آئے ہیں عوام نے انہیں کرسی پر بٹھایا انہوں نے پہلے عوام کیلئے کیا کیا جو اب کرینگے،امیر جماعت اسلامی

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیشہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیا،راتوں رات ختم نبوت کے قانون پر شب و خون مارا گیا۔آصف علی زرداری پشاور میں لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں انہوں نے پہلے عوام کیلئے کیاکیا ہے جو اب کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مرکز اسلامی پشاور میں علماء کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیہ کانہیں بلکہ ایک نظریئے کا نام ہے،سترسالوں سے قرآنی نظام،اسلامی عدالتیں نہیں ملی ننانوے فیصد لوگ انصاف سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں سیاست، جمہوریت اور عوام یرغمال ہیں،سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ بین الاقومی اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیا اور مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنا دیا،ملک کرپشن کی دلدل میں پھنس چکاہے اور حکمرانوں کا قبلہ واشنگٹن ہے،ان کا کہنا تھا کہ راتوں رات ختم نبوت کے قانون پر شب و خون مارا گیا جماعت اسلامی کی تجویز پر قانون واپس لینے کا وعدہ کیاگیا،ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے صرف وعدے نہیں مانتے،سراج الحق نے شفاف تحقیقات کے لئے کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں سے ووٹ مانگنے پشاور آئے ہیں عوام نے انہیں کرسی پر بٹھایا اس نے عوام کیلئے کیا کیا۔