بھارت، مودی سرکار کا راگ الا پنے والے بے جے پی رہنما پر بازار میں سرعام جوتے اور تھپڑوں بارش

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) بھارتی شہر دارجلنگ میں بھارتیا جنتا پارٹی کے مقامی صدر پر بیچ بازار میں جوتے اور تھپڑوں کی برسات کر دی گئی ، موصوف دم دبا کر ایسے بھاگے کہ پیچھے نہ دیکھا۔

(جاری ہے)

دارجلنگ میں بھارت سے الگ ہونے کی تحریک چل رہی ہے جہاں پر بی جے پی کے مقامی صدر دلیپ دھوش نے پہنچ کر مودی سرکار کا راگ الا پنا شروع کیا تو علیحدگی پسندوں نے انہیں بیچ چوراہے پر رسوا کرکے رکھ دیا۔

مشتعل نوجوانوں نے تھپڑوں کی سوغات سے ان کی تواضع کی۔ پتھر مارے اور یہاں تک کہ جوتے اور انڈے بھی کھانے پڑگئے نیتا جی کو۔دارجلنگ کے غصے سے بھرے نوجوانوں نے اسی پر ہی بس نہیں کیا بلکہ دلیپ دھوش صاحب اور ان کے چیلوں کو زمین پر لٹا کر خوب درگت بنائی۔ اتنی رسوائی اور ذلت کے بعد بی جے پی کے صدر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں ہی عافیت جانی۔